۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
خانہ فرہنگ ایران ہندوستان

حوزہ/ماہ ذی الحجہ اور ایام حج کے موقع پر ممبئی ہندوستان میں خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے "حج امت اسلامیہ کے اتحاد و وحدت کا مظہر" کے عنوان سے سمینار کا انعقاد ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ممبئی ہندوستان میں خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے منعقدہ اس سمینار میں ہندوستان بھر سے شیعہ سنی دانشوروں سمیت ہندوستان میں نمائندہ ولی فقیہ حجۃ الاسلام مہدی مہدوی،خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کے ڈائریکٹر محسن آشوری،جامعۂ امام صادق جونپور کے پرنسپل حجۃ الاسلام و المسلمین سید صفدر حسین زیدی،صوفی فاؤنڈیشن کے سربراہ سید سلمان چشتی،جماعت اسلامی مہاراشٹرا کے نائب صدر ڈاکٹر سلیم خان اور ہندوستانی یونیورسٹیوں کے طلباء شریک تھے۔

ہندوستان میں خانہ فرہنگ ایران کی جانب سے"حج امت اسلامیہ کے اتحاد و وحدت کا مظہر" کے عنوان سے سیمینار منعقداس عظیم الشان سمینار کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اور اس کے بعد رہبر انقلاب اسلامی کی حج کے موضوع پر ایک تقریر نشر کی گئی۔

ہندوستان میں خانہ فرہنگ ایران کی جانب سے"حج امت اسلامیہ کے اتحاد و وحدت کا مظہر" کے عنوان سے سیمینار منعقد

سمینار سے ہندوستان میں نمائندۂ ولی فقیہ حجۃ الاسلام و المسلمین مہدوی پور نے ذی الحجہ اور ایام حج کی مناسبت سے ہدیہ تبریک پیش کرتے ہوئے کہا کہ حج خدا اور معبود کے درمیان بندگی کا نام ہے۔حج ایک ایسی عبادت ہے جس میں فقیر اور غنی سب اپنے خدا کے مقابلے میں تسلیم کرنے کے ساتھ لبیک اللھم لبیک کی صدا بلند کرتے ہوئے ایک مخصوص عمل بجا لاتے ہیں۔حج تمام مسلمانوں کے مابین اتحاد و وحدت کا مظہر شمار ہوتا ہے۔مسلمان عرفات کے میدان میں خداوند عالم سے عہد کرتے ہیں۔حج مسلمانوں کے دلوں کی پاکیزگی کے لئے ہے اور حجاج کرام کو بہت ہی دقت کے ساتھ حج کے اعمال کو بجا لانا چاہئے اور اگر کوئی حاجی اس دوران کسی گناہ اور خطا کا مرتکب ہو جائے تو اسے کفارہ ادا کرنا ہوگا۔

ہندوستان میں خانہ فرہنگ ایران کی جانب سے"حج امت اسلامیہ کے اتحاد و وحدت کا مظہر" کے عنوان سے سیمینار منعقد

ہندوستان میں خانہ فرہنگ ایران کی جانب سے"حج امت اسلامیہ کے اتحاد و وحدت کا مظہر" کے عنوان سے سیمینار منعقد

صوفی چشتی فاؤنڈیشن کے سربراہ حاجی سید سلمان چشتی نے بمبئی میں خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے منعقدہ اس سمینار سے خطاب کے دوران،اس سمینار کے انعقاد پر خانہ فرہنگ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ حج مسلمانوں کے مابین اتحاد و وحدت کا مظہر ہے اور آج اتحاد و وحدت اسلامی معاشرے کی اہم ترین ضرورت ہے لہذا امت اسلامیہ کے تمام طبقات خاص طور پر علماء اور دانشوروں کو اس سلسلے میں اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔

ہندوستان میں خانہ فرہنگ ایران کی جانب سے"حج امت اسلامیہ کے اتحاد و وحدت کا مظہر" کے عنوان سے سیمینار منعقد

انہوں نے مزید کہا کہ خواجہ غریب نواز کی بارگاہ میں "اتحاد امت اخلاق محمدی"کے شعار کو رواں سال کے شعار میں قرار دیا گیا ہے۔پیغمبر اسلام(ص)کے اخلاق حسنہ اور عظیم سیرت کے سائے میں ، عالم اسلام تمام مسلمانوں کے مابین ہم آہنگی اور محبت کی فضاء کو قائم کر سکتا ہے۔

ہندوستان میں خانہ فرہنگ ایران کی جانب سے"حج امت اسلامیہ کے اتحاد و وحدت کا مظہر" کے عنوان سے سیمینار منعقد

سمینار سے خطاب کرتے ہوئے صوبۂ مہاراشٹرا میں مرکز مطالعات اسلامی اور جماعت اسلامی کے ممبر ڈاکٹر پرویز شبیر نے اس عظیم سمینار کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ حج عالمی سطح پر مسلمانوں کا ایک عظیم الشان اجتماع اور تمام مذاہب اسلامی کے مابین ہم آہنگی اور وحدت کا باعث ہے۔حج کے عظیم الشان اجتماع کے دو اہم پیغامات ہو سکتے ہیں:انسانیت اور مسلمانوں کے مابین وحدت۔حج میں مختلف نسلوں اور رنگوں کے لوگوں کو ایک ہی لباس میں خانۂ خدا کے اردگرد جمع ہو کر عبادت کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔حج کے اجتماع میں فقیر اور غنی،سیاہ اور گورے سب کو باہمی اتحاد کے ساتھ خدا کے مقابلے میں سجدہ ریز دیکھا جا سکتا ہے اور یہ خود مسلمانوں کے درمیان اتحاد و وحدت کا مظہر ہے۔

ہندوستان میں خانہ فرہنگ ایران کی جانب سے"حج امت اسلامیہ کے اتحاد و وحدت کا مظہر" کے عنوان سے سیمینار منعقد

کرناٹکا شیعہ وقف بورڈ کے رکن حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا اظہر حسین عابدی نے بھی اس سمینار کے انعقاد پر خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران ممبئی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مسلمانوں کو درپیش موجودہ صورتحال کے پیش نظر اتحاد و وحدت وقت کی اہم ضرورت ہے لہذا علماء،محققین اور دانشور حضرات کو مسلمانوں کے گروہوں میں اتحاد و وحدت کے لئے زمینہ فراہم کرنا چاہئے۔حج ایک الہی اجتماع ہے جو کہ سال میں ایک مرتبہ سرزمین وحی پر منعقد ہوتا ہے اور عالم اسلام کے مسلمان بلاواسطہ مناسک حج کی ادائیگی کے لئے اکٹھا ہو جاتے ہیں۔خانۂ کعبہ برکت،نعمت اور امن و امان کا گھر ہے۔دین اسلام میں تمام اعمال کے لئے ایک خاص قانون موجود ہے اور حج ایک ایسی عبادت ہے جس میں تمام مسلمان احرام باندھے ہوئے ایک مخصوص عمل بجا لاتے ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ آیۃ اللہ العظمی جوادی آملی کی تالیف کردہ کتاب"قرآن اور ہدایت"کی جسے خانۂ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران ممبئی نے طبع سے آراستہ کیا تھا،رونمائی کی گئی۔تقریب رونمائی میں اس کتاب کی افادیت پر مشتمل ایک ویڈیو کلپ بھی نشر کی گئی تاکہ قارئین اس کتاب سے استفادہ کر سکیں۔

ہندوستان میں خانہ فرہنگ ایران کی جانب سے"حج امت اسلامیہ کے اتحاد و وحدت کا مظہر" کے عنوان سے سیمینار منعقد

ٹمل ناڈو شیعہ وقف بورڈ کی رکن خانم عاطفہ نے حج کو انسانیت اور مسلمانوں کے مابین وحدت کا مظہر قرار دیا اور اسلامی معاشرے میں خواتین کے کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آج عالمی سطح پر اور خاص طور پر اسلامی معاشرے میں خواتین ایک اہم کردار ادا کرنے میں کامیاب ہوئیں ہیں۔دین اسلام کے نزدیک خواتین کا ایک اہم مقام ہے اور خواتین کو تمام معاملات میں شرکت کا حق دیتا ہے۔حج میں مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین کی بھی شرکت حقوق کی برابری کی دلیل ہے۔

ہندوستان میں خانہ فرہنگ ایران کی جانب سے"حج امت اسلامیہ کے اتحاد و وحدت کا مظہر" کے عنوان سے سیمینار منعقد

جامعۂ امام صادق(ع)جونپور صوبۂ اترپردیش کے پرنسپل حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید صفدر حسین زیدی نے کہا کہ بدقسمتی سے آج غیروں اور دشمنوں کے پروپیگنڈے کی وجہ سے مسلمان خود کو اقلیت میں شمار کر رہے ہیں جبکہ اعدا و شمار کے مطابق، آج مسلمان کثیر تعداد میں ہیں لیکن دشمن مسلمان مذاہب کے درمیان تفرقہ پیدا کر کے اپنے سیاسی اور اقتصادی مفادات حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔حج مسلمانوں کے درمیان اتحاد و یکجہتی اور طاقت کا مظاہرہ کرنے کے لئے ایک الہی اجتماع ہے۔

ہندوستان میں خانہ فرہنگ ایران کی جانب سے"حج امت اسلامیہ کے اتحاد و وحدت کا مظہر" کے عنوان سے سیمینار منعقد

ہندوستان کے صوبۂ مہاراشٹر کی جماعت اسلامی کے نائب صدر ڈاکٹر سلیم خان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حج مسلمانوں کا ایک الہی اجتماع ہے کہ خداوند عالم اس عظیم الشان اجتماع میں شرکت کے لئے کسی بھی رنگ و نسل کی تفریق کے بغیر مسلمانوں کو دعوت دیتا ہے اور حجاج کرام بھی احرام کے لباس میں ایک ہی ہدف اور مقصد کے لئے خانۂ وحی کا طواف کرنے کی سعادت حاصل کرتے ہوئے اپنے دلوں کو گناہ اور ناپسندیدہ اخلاق سے پاکیزہ کرنے کی دعا مانگتے ہیں۔

ہندوستان میں خانہ فرہنگ ایران کی جانب سے"حج امت اسلامیہ کے اتحاد و وحدت کا مظہر" کے عنوان سے سیمینار منعقد

حجۃ الاسلام و المسلمین سید محفوظ علی عابدی نے مختصر خطاب کرتے ہوئے خانۂ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران ممبئی کا اس عظیم سمینار کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا اور حج کو گزشتہ طور و طریقوں میں تبدیلی اور برائی سے بچنے اور اعلیٰ الہی صفات تک پہنچنے کا ذریعہ قرار دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حج عالمی سطح پر استکبار جہاں اور مشرکین سے لاتعلقی اور مسلمانوں کے مابین وحدت اور یکجہتی کا سرچشمہ ہے۔

ہندوستان میں خانہ فرہنگ ایران کی جانب سے"حج امت اسلامیہ کے اتحاد و وحدت کا مظہر" کے عنوان سے سیمینار منعقد

آخر میں، ممبئی ہندوستان میں خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کے ڈائریکٹر محسن آشوری نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور ایام حج اور عید الاضحٰی کی پیشگی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ حج امت اسلامیہ کے درمیان ہم آہنگی اور وحدت کے عنوان سے منعقدہ یہ سمینار تمام لوگوں کے مابین ہم آہنگی کی نشاندہی کرتا ہے۔ہندوستان میں خانہ فرہنگ ایران کی جانب سے"حج امت اسلامیہ کے اتحاد و وحدت کا مظہر" کے عنوان سے سیمینار منعقدحج صرف ایک عبادت اور راز و نیاز کرنے کا نام نہیں ہے بلکہ اس کا اصلی ہدف،تمام مسلمانوں کے مابین اتحاد و وحدت اور استکبار جہاں اور مشرکین، امریکہ کی سربراہی میں فلسطینیوں اور ان کے حقوق پر قابض صہیونیوں سے برأت کا اظہار کرنے کا نام ہے۔ایام حج میں عالم اسلام کو ایک دوسرے سے مل کر اسلامی دنیا کے مسائل اور مشکلات کو حل کرنے کی کوشش کرنی چاہئے اور فردی زندگی سے نکل کر اسلامی اجتماعی،سیاسی اور اقتصادی احکامات پر عملدرآمد کرنا چاہئے اور یہ کوششیں خود موعود کی آمد کے وعدوں کے محقق ہونے کے لئے زمینہ ساز ہوں گی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .